Ads Top

Nawaz Sharif Message On Quaid-i-Azam`s 138th Birthday


 

PM Message

قائد اعظم محمد علی جناحؒ کے 138ویں یوم پیدائش پر صدر مملکت ممنون حسین کا پیغام
اسلام آباد،24دسمبر2014ئ
بابائے قوم قائد اعظم محمد علی جناح ؒ کا 138ویں یوم پیدائش پورے ملک میں اس موقع پر منایا جارہا ہے جب پوری قوم پشاور کے ایک سکول پر وحشیانہ حملے کے عظیم صدمے سے گزررہی ہے۔ایک قوم کی حیثیت سے اب ضرورت ہے کہ ہم ہمت اور لگن کا مظاہرہ کریں اور قائد اعظم ؒ سے عقیدت کا اظہار کریں ،انہوں نے جنوبی ایشیاءکے مسلمانوں کے مقاصد کے حصول کے لیے ان کی مثالی جرات کا اعتراف کیا اور ان کی آزادی کے لیے ایک خود مختار ملک بنایا تا کہ وہ اسلامی ملک کے شہری کی حیثیت سے زندگی گزار سکیں۔اس موقع پر ہمیں قائد اعظم ؒ سے اس وابستگی کا اظہار کرنا ہوگا جو جمہوریت ،مساوات اور آئین کی بقا کیلئے ہمارے عظیم راہنما کی طرف سے برقراررکھا گیا۔ہمیں اس وابستگی کی توثیق کرنا ہوگی اور اپنی زندگی قومی کردار اور رہن سہن بابائے قوم ؒ کے بتائے ہوئے اصولوں کے مطابق گزارنا ہوگی۔قائد اعظمؒ راست بازی،ایمانداری اور سا لمیت کی مثال تھے ۔انہوں نے نہ تو اصولوں پر سمجھوتہ کیا اور نہ ہی ان کے فیصلے پر اثر انداز ہونے کی اجازت دی ۔ہمارے عظیم راہنما کی استقامت،افکار اور نکتہ نظر کی وجہ سے انہوں نے ایک عظیم جد وجہد کے ذریعے آزادی حاصل کی ۔ برصغیر کے مسلمانوں کی زندگی کو ایک نیا موڑ دیا اور اسکے لیے انہیں بہت سی مشکلات کا سامنا کرنا پڑا۔یہ سب 6دہائیوںقبل کی بات ہے لیکن ان کے افکار اور نکتہ نظر آج بھی موجود ہے اور ان کے عظیم اصول ایمان،اتحاد،تنظیم پر آج بھی پیروی کی سخت ضرورت ہے اور آج ان پر عمل کرکے قوم جمہوری اقدار کی دوڑ میں ایک اہم سنگ میل حاصل کرچکی ہے۔

آج ہم محض قائد اعظمؒ محمد علی جناح کو خراج عقیدت ہی نہیں پیش کررہے بلکہ ان کے لازوال پیغامات بھی ہمارے لیے ایمان افروز ہیں۔آئیے آج اس تاریخی موقع پرہم یہ عہد کرتے ہیں کہ ہم قائد اعظم محمد علی جناحؒکیلئے انفرادی اور اجتماعی طور پر کام کریں گے اور ملک پاکستان کو ایک پرامن ،ترقی پسند اور خوشحال ریاست بنائیں گے۔قائدؒ کی تعلیمات ہم سب کے لیے آنیوالے وقت میں مشعل راہ ہیں۔

No comments:

Powered by Blogger.